2 Lines Poetry in Urdu - Urdu Shayari - Banaras Ajaz Poetry
2 Lines Poetry in Urdu - This is a Urdu Shayari by Banaras Ajaz with text and images. Banaras ajaz is a young poet from Mandi Bahauddin. Lets read his poetry...
اِک دن دنیا ”عاجز“ کو پہچانے گی!
پھر تم مجھ سے ملنے کو بھی ترسو گے!
تیرے جانے سے کچھ نہیں ہوگا
ہجر کاٹا ہے میں نے پہلے بھی
مجھ کو چھوڑ کہ اپنے تک نہ جاؤ گے
میرا اس میں کوئی بھی نقصان نہیں
ایک دیوار سے خوشبو لینے کی خاطر!
روز تیری تصویر لگانی ہوتی ہے!
دور ہوۓ تو زیست میں خوشیاں لوٹ آئیں!
اب وہ خود کو روز سنوارا کرتے ہیں!
بدلے بدلے سے آج لگتے ہو!
تیرے لہجے میں آ گیا ہے کوئی!
پائل، وہ چوڑی کنگن، یارم میرے خطوط!
کیا تیرے پاس کوئی نشانی نہیں رہی؟
اِس بار تجھ میں یارا کتنا غرور ہے!
اِس مرتبہ تو مجھ سے منایا نہ جاۓ گا
کیسے رسوا ہونے دیتی محفل میں؟
بیٹی تو پھر آخر بیٹی ہوتی ہے!
This comment has been removed by the author.